ڈی پی او جہلم کا تھانہ سوہاوہ کا دورہ، الیکشن کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سوہاوہ کا دورہ، پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا، جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی اور ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر ڈار بھی موجود تھے۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button