جہلم: قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹ کی انسپیکشن کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے تاجروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس ہفتہ کے دوران ہرمجسٹریٹ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کرئے اور گزشتہ ماہ کے دوران کارروائیوں میں مزید تیزی لائے تاکہ ناجائز منافع خور مافیاکواس بات کاخوف ہو کہ وہ من مانے ریٹ مقرر کریں گے تو ان کو پوچھ گچھ بھی ہو گی۔