جہلم: شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم سرما کی آمد اور ہفتہ وار تعطیل کے باعث لنڈا بازار کا رخ کیاتاہم غریب اور متوسط طبقے کیلئے لنڈا بازار بھی سستا نہیں رہا۔
اقبال لائبریری روڈ، بانو بازار، تحصیل روڈمیں قائم لنڈا بازار میں خریداروں کی بڑی تعدادکوٹ ، جیکٹس، جرسیاں اور بوٹ ، جرابیں، گرم ملبوسات خرید نے پہنچی تا ہم قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا شکوہ کرتے نظر آئے۔
شہریوں کا کہنا تھا مہنگائی اس وقت اپنے عروج پر ہے، بازار سے نئے کپڑے خریدبھی لئے جائیں تو ، ٹیلرز نے سلائی کے دوگنا نرخ مقرر کررکھے ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً لنڈا بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے، ابھی تو سردیوں کاموسم شروع ہوا ہے ، جب سردی اپنے عروج پر ہوگی تو قیمتوں کا کیا حال ہوگا۔
شہریوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ ڈالرز کی قیمتوں میں کمی پر توجہ دی جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے جسم کو بہتر انداز میں ڈھانپ سکیں۔