عام انتخابات 2024، سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا

گوگل نے ضلع جہلم سمیت ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر خاص ’ڈوڈل‘ جاری کردیا۔

گوگل پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔

گوگل گزشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آر ہا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا ہے، نئے ڈوڈل میں بیلٹ بکس میں ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button