کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور آر پی او سید خرم علی کا ضلع جہلم کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

جہلم: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا ضلع جہلم کے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ، ڈپٹی کمشنر آفس میں الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، پاکستان آرمی کے آفیسرز، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد عرفان، اے ڈی سی جی/ آر او صباء سحر، اے ڈی سی آر/ آر او محمد حسان طارق، اے سی جہلم/ آر او جہلم محمد مبین احسن، اے سی سوہاوہ/آر او فضائل مدثر، اے سی پنڈدادنخان/آر او اسامہ شیرون اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے الیکشنز کےحوالے سے آج تک کیے جانے والے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کو بریفننگ دی۔

آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی نے پولنگ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، آر پی او راولپنڈی نے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے جہلم جمخانہ کا بھی وزٹ کیا۔

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کہا کہ الیکشنز کے موقع پر مربوط و موثر سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button