پنڈدادنخان: پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے جو کہ 23 اکتوبر بروز سوموار سے 26 اکتوبر بروز جمعرات تک جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت میں شوگر ایچ بی، ہیپاٹائٹس بی سی، ایڈز اور ٹی بی کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حاملہ عورتوں اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسی نیشن بھی مفت کی جائے گی جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس بھی اور سی پوزیٹو ہوگا ان کے پی سی آر سیمپل بھی لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اندرون شہر اور اہل علاقہ سے گزارش ہے کی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔