جہلم: ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میئرز مرزا محمد سعید کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میئرز مرزا محمد سعید کی گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی ،جس پرانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیک اپ کروایا تو ماہر امراضِ دل نے مرزا محمد سعید کو دل کے عارضے میں مبتلا بتایا۔
مرزا محمد سعید نجی ہسپتال میں داخل ہو گئے ، جہاں گزشتہ روز دل کی شریان بند ہونے پر ایک عدد سٹنٹ ڈالا گیا ہے ، تاہم مرزا محمد سعید کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔
شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، شہری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے مرزا محمد سعید کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔