دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل کی معروف شخصیت چوہدری محمد اشرف علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم چوہدری وقاص اشرف کے والد محترم ، چوہدری ربنواز کے بھائی ، چوہدری محمد افضل ، چوہدری پرویز کے چچا زاد بھائی تھے۔مرحوم چوہدری محمد اشرف کی نماز جنازہ دن ساڑھے 11بجے بوڑا جنگل میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ پیر محمد نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے چوہدری تسلیم ناصر ، بریگیڈیئر تصور حسین ، چوہدری شوکت ، چوہدری ظفر ، چوہدری یٰسین ، چوہدری محمود ، چوہدری جاوید ، چوہدری تعلیم اختر ، چوہدری فدا حسین ، چوہدری امجد ، مشتاق برگٹ ، انسپکٹر چوہدری عزیز ، چوہدری کرامت ، نائب ناظم ملک حمید ، چوہدری حبیب ، چوہدری جمشید ، چوہدری فاروق ، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔