سوہاوہ میں سب سے بڑی سنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد، 76 بہترین کھلاڑیوں کی شرکت

سوہاوہ: شاہزین سنوکر کلب میں سوہاوہ کی سب سے بڑی سنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سوہاوہ اور گردونواح کے 76 بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ ٹورنامنٹ تقریباً دو ماہ تک جاری رہا جس میں سنوکر کے شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے، سنوکر کے کھلاڑیوں کو ایک نہایت ہی عمدہ ماحول اور انٹرنیشنل معیار کے سنوکر ٹیبلز پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

کھلاڑیوں اور شائقین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد ہونے چاہیے تاکہ سنوکر کے کھیل کے فروغ اور ٹیلنٹ کو اوپر لانے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ سوہاوہ کی تاریخ کا سب سے بڑی سنوکر چیمپئن شپ منعقد کرانے پر شاہزین سنوکر کلب کے اونر راجہ ہمایوں وحید کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے ساتھ ساتھ خوبصورت ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

شائقین اور کھلاڑیوں نے راجہ ہمایوں وحید کو بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button