جہلم میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں مصنوعی مہنگائی سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، دکانداروں کی جانب سے گرانفروشی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہرو دیہاتی علاقوں میں انڈوں اور برائلر مرغی کے نرخ مرغی فروشوں نے از خود بڑھا کر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ600روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ دکاندار 620 سے 650 روپے ساڑھے 700 گرام فروخت کر رہے ہیں۔

فارمی انڈوں کے نرخ409 روپے فی درجن سرکاری طور پر مقرر ہیں تاہم دکاندار 415 روپے سے 420 روپے فی درجن فروخت کر رہے ہیں۔ شہر سمیت دیہاتوں میں دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی شروع کر رکھی ہے جس سے شہری مصنوعی مہنگائی کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈپٹی کمشنر ، ایڈوائزر محتسب پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button