گرین بیلٹ کی فوری بحالی علاقے کی خوبصورتی اور آلودگی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: سول لائن تا بلال ٹاون روڈپر شاندارگرین بیلٹ موجود ہے جس کی فوری بحالی علاقے کی خوبصورتی اور آلودگی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے، سڑک کی تعمیرکے دوران گرین بیلٹ پرلگے پودوں، پھولوں اور دیگر درختوں کوپہنچنے والے نقصان کاازالہ کیاجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات گرین بیلٹ بلال ٹاون کادورہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی کہ وہ گرین بیلٹ کوبہترین اور خوبصورت بنایا جائے

ڈپٹی کمشنر نے خراب ہونے والے پودوں کو فوری تبدیل کرنے اور زیادہ خوبصورتی پیدا کرنے والے پودوں کو لگانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے تمام گرین بیلٹ کو رنگ و روغن کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button