جہلم میں بیکریوں کے کارخانوں میں ناقص صفائی ستھرائی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم سویٹس ودیگر بیکریوں کا سامان بنانے والے کارخانوں میں ناقص صفائی ستھرائی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث مضر صحت اشیاء کی فروخت میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے جبکہ چینی کی جگہ سکرین ڈال کر مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں ،دوسری جانب دکانداروں نے زائد المیعاد اشیاء جن پر مدت کی کوئی تاریخ درج نہیں ہوتی دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں جو کہ قانوناً جرم ہے مگر یہ کام سر عام دیدہ دلیری کے ساتھ ہو رہا ہے۔

شہریوں کے احتجاج کے باوجودپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دارن سوئٹس اور بیکرز کے کارخانوں پر چیکنگ کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا کر افسران کو مطمئن کر دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سوئٹس و بیکرز کے کارخانوں کی چیکنگ کروائی جائے ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت مضر صحت اشیاء تیار کرنے اور فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خرید کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button