جہلم: اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت ہم نے اپنے دیہات کو ماڈل ولیج بنانا ہے تاکہ مکینوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں مقامی نمبرداروں، محکمہ مال کے افسران اور سیکرٹری یونین کونسلز کا بنیادی کردار ہے جو اس پروگرام کو بہتراورکامیاب بنانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کریں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاوں چمکیں گے کی ماہانہ میٹنگ سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس پروگرام پر عمل درآمد کی نگرانی مسلسل کررہی ہے اور مزید بہتری بنانے کیلئے اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مختلف یونین کونسلزمیں اس پروگرام کے تحت جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال بہتربنانے کے بعد اب ہم نے دیہاتوں کو ماڈل ولیج بنانا ہے جس کیلئے پوری رفتار سے کام کرنا ہو گا اسی ماہ ماڈل ولیج پروگرام پر کام شروع ہوجائے گا۔