الیکشن ختم؛ جہلم کی سڑکوں پر لگے امیدواروں کے بینرز اتارنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع

جہلم: الیکشن ختم ہونے کے بعد شہر کی سڑکوں پر لگے امیدواروں کے پینا فلکس ، بینرز اتارنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا۔

پہلے مرحلے میں شاندار چوک سے سول لائن روڈ وائے کراس تک بینرز اور سٹیمرز اتارے گئے ۔

میونسپل کمیٹی جہلم نے اب تک شہر کی سڑکوں جن میں سول لائن روڈ، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ سے بینرز اتارے جبکہ اولڈ جی ٹی روڈ ، میجر اکرم شہید روڈ، کچہری چوک سمیت جی ٹی روڈ پر سے اشتہاری مواد نہیں ہٹا یا گیا۔

شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چیف آفیسر ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں ، چوک چوراہوں پر سے الیکشن ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے پینا فلکس بینرز وغیرہ اتارے جائیں تاکہ ناموں کی بے حرمتی نہ ہوں اور راستے صاف ہو سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button