سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں دو موٹرسائیکل حادثات میں 3 افراد زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں دو موٹرسائیکل حادثات میں 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں پمڑالہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل حادثے کاشکار ہوگیاجس کے نتیجے میں ڈھوک کشمیریاں کے رہائشی نعمان اور طیب نامی نوجوان جو زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر گھر سے حادثہ کی جگہ پر جانے والا نوجوان علی کا تلیکہ سڑک پر بنے سپیڈبریکر پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل الٹ گیا جس سے موٹرسائیکل سوار علی زخمی ہوگیا۔

حادثات میں دو شدید جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا، تینوں کو فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

دونوں حادثات سپیڈ بریکر اور تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، ایک موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button