بلال اظہر کیانی کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات، مشترکہ انتخابی مہم کا اعلان

جہلم: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات، دونوں نے مشترکہ انتخابی مہم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 60 سے امیدوار بلال اظہر کیانی نے سابق ایم این اے اور امیدوار حلقہ این اے 61 چوہدری فرخ الطاف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں لیگی امیدواروں نے انتخابی مہم اور جہلم کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا.

بعد ازاں پریس کانفرنس میں دونوں ن لیگی امیدواروں نے الیکشن کمپین مل کر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد ن لیگی ورکرز کو پیغام دینا ہےکہ تمام ن لیگی امیدوار ایک ہیں۔

چوہدری فرخ الطاف اور بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم الیکشن جیت کر نوازشریف کو وزیراعظم بنا کر جہلم کے مسائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری ندیم خادم نے بھی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات کی تھی، چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری ندیم خادم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سہیل اور حاجی منہاس بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button