پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں مسلم لیگ ن کے روح رواں ملک عرفان اعجاز نے اپنی حویلی پر زبردست کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جوکہ ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر آل پنجاب یوتھ ونگ مسلم لیگ ن چوہدری سرفراز افضل، سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی خان، سابق ایم پی اے حاجی چوہدری ناصر للہ اور نوابزادہ طالب مہدی تھ. چوہدری سرفراز،مطلوب مہدی اور حاجی ناصر للہ نے منتخب ہونے والی باڈی میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے.
اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری سرفراز افضل نے اعظم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدیوں غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین ضلع جہلم کے عوام نے میاں نواز شریف سے وفا و حیا کا رشتہ دورِ آمریت میں بھی نبھایا، 2018کے الیکشن میں ترقی کرتے ہوئے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستان کو دوبارہ ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر بار مسلم لیگ ن کے دور میں ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازش کرکے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا لیکن مسلم لیگ ن اور جماعت کے قائدین نے ہر بار عوام کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، چاہے ملکی دفاع ہو یا بجلی کا بحران ہو ن لیگ کی حکومت نے اپنی قائدآنہ صلاحتوں کے بل بوتے پر ہر بحران پر قابو پایا، انڈسٹریل ترقی موٹروے کی تعمیرات مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوئی ہیں۔
سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست شرافت کا دوسرا نام ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ انتقام کی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا۔
مسلم لیگ ن ضلع جہلم یوتھ ونگ کے صدر نوابزدہ طالب مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکیس اکتوبر کو اپنے قائد کا والہانہ استقبال کریں گے۔
تقریب کے روح رواں ملک عرفان اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کو جلسے میں تبدیل کرنے کا سہرا یوتھ ونگ کھیوڑہ کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے شاندار پنڈال سجایا ہے۔
بزرگ سیاسی و سماجی رہنما سنیئر صحافی ملک آصف کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوابزادہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر لِلہ کے ساتھ ہیں۔
جلسہ سے سابق چیئر مین ملک فیصل عباس ،سٹی صدر ملک زاہد اور یوتھ ونگ کھیوڑہ کے عہدے داران نے بھی خطاب کیا مسلم لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی نغموں پر بھنگڑے ڈالے اور خوشی کا اظہار کیا۔
کارنر میٹنگ میں شہر بھر کے مسلم لیگی کارکنوں نے بھرپور انداز سے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ ضلع جہلم کے نائب صدر یوسف ناز نے بھی اپنی برادری کی بڑی تعداد کے ساتھ شرکت کی۔