حلقہ پی پی 24: الیکشن سے دستبردار ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا، کرنل (ر) غضنفر علی چوہدری

سوہاوہ: کرنل (ر) غضنفر علی چوہدری نے کہا کہ میں فوجی آدمی ہوں دستبردار ہونے کاسوچ بھی نہیں سکتا، میری سیاست میں انٹری علاقے کی عوام کی خدمت کرناہے۔ عوام کونئے چہروں کولاناچاہیے۔ پرانے چہرے ہربار نئی پارٹی سے آجاتے ہیں۔

حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے آزاد امیدوار کرنل (ر) غضنفر علی چوہدری نے مقامی رپورٹر محمدنبیل حسن کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میں نے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے، اگر دستبردار ہوناہوتاتو کاغذات نہ جمع کراتا۔ دستبردار ہونے کی سوشل میڈیا پر چلنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سب میرے خلاف سازش کے تحت پوسٹیں لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فوجی آدمی ہوں، میں دستبردار ہونے کاسوچ نہیں سکتا۔ میری سیاست میں آنے کامقصد علاقے کی عوام کی خدمت کرناہے۔ میں نے فوج میں بھی خدمت کی وہی جذبہ ابھی بھی موجود ہے۔ عوام کو نئے چہروں کو لاناہوگا۔ پرانے چہرے ہربار نئی پارٹی میں شامل ہوکر دوبارہ آجاتے ہیں۔ اپنے حلقے کی عوام کیلئے جیت کر بھول جاتے ہیں۔

غضنفر علی چوہدری نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف کا جو جلسہ منعقد کرایا انکے ساتھ میرے گھریلو تعلقات ہے وہ دستبردار کرانے کیلئے نہیں آئے تھے۔ ہماری ووٹ سپورٹ قومی اسمبلی کی حدتک چوہدری فرخ الطاف کیساتھ ہے جس نے ہمارے گاؤں میں جوہماری ماؤں بہنوں کو بارش کے دنوں راستے میں کیچڑ ہونے سےشدید مشکلات ہوتی تھی وہ آج چوہدری فرخ الطاف نے چار کروڑ سے زائد کی گرانٹ دے کر گلیاں سڑکیں پختہ کرادی۔ جس سے ہماری مائیں بہنیں پختہ گلیوں اور سڑکوں سے گزرتی ہیں اور چوہدری فرخ کو دعائیں دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں میں راجہ یاورکمال کاجلسہ کرانامیرے خلاف سازش کی گئی، جلسہ کروانے والےکوئی غیرنہیں میرے اپنے ہی ہیں جو ایک راستے کی وجہ سے یہ سازش کی گئی۔ راستہ میرے گھرکی حویلی سے گزرکرجاتاہے، میری ذاتی زمین ہے، کیسے راستہ دوں راستہ دینے سے گھر پردہ ختم ہوجائے گا۔ ایک تو عارضی راستہ دیا پیدل چلنے کاتھالیکن ابھی گاڑیاں بھی گزر رہی۔دوسرا سرکاری راستہ موجود ہےاسکے باوجود یہ کچھ افراد شرپسند میں کردار کشی کررہے ہیں۔

حلقہ پی پی 24 سے آزاد امیدوار نے کہا کہ یہ کامیاب کبھی نہیں ہوں گے۔میں انکے خلاف مزید کچھ کہہ نہیں سکتا۔میں اسی علاقے سے پڑھ کر کرنل کے عہدے تک پہنچا،میں اپنے علاقے کوکیسے بھول سکتاہوں۔ میرے گاؤں میں آج دن تک میں نے کسی کوکوئی برابھلا نہیں کہا،نہ کسی کیساتھ کوئی ذیاتی کی، سب کی عزت کرتاہوں۔

غضنفر علی چوہدری نے مزید کہا کہ ابھی بھی جو اونچھے ہتھکنڈے استعمال کئے لیکن پھر بھی میری محبتیں انکے ساتھ ہیں۔ میں اپنی کمپین کیلئے جہاں بھی گیاحلقے کی عوام نے محبت پیار دیا، شاندار استقبال کیا اور بھرپورحمایت کی یقین دہانی کرائی۔ میرا انتخابی نشان کنول کاپھول ہے، حلقے کی عوام کو یہ پیغام ہے آٹھ فروری کو سب گھروں سے نکل کرپولنگ اسٹیشنوں کارُخ کریں اور کنول کے پھول پر مہر لگائیں۔ آپ خود بھی پھول سے خوشبو لیں اور مجھے بھی دیں، سب سے سخت مقابلہ ہے، کامیابی پر یقین رکھتاہوں۔ آپ سب ہماراساتھ دیں آپکو مایوس نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button