ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس؛ حلقہ پی پی 24 کے انٹرویو کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

سوہاوہ: ضلع جہلم کے لیے مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ کے پی پی 24 کے انٹر ویو کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ حلقہ پی پی 24 کے ٹکٹ کے لیے میاں محمد نواز شریف نے واضح پیغام دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں حلقہ پی پی 24 کے امیدواروں سے انٹرویو سے قبل دیرینہ ساتھی راجہ محمد خالد خان (محروم) کے بیٹے کی وفا پر بھر پور داد دی گئی۔ انٹرویو کے آغاز پر میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی راجہ محمد خالد خان کے فرزند حلقہ پی پی چوبیس کے امیدوار راجہ محمد اویس خالد کی حاضری کے متعلق پوچھا۔

انہوں نے ان سے کہا کہ راجہ خالد خان مرحوم میرے دیرنہ دوست اور ان سے اعلی درجے کا تعلق تھا، وہ دنیا سے جلدی چلے گئے جس کا افسوس ہے، آپ بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں آپ کو اس کا اجر ملے گا۔

راجہ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے خاندان کا تعلق اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جس پر راجہ اویس خالد نے کہا کہ خون کے آخری قطرے سے آپ کو وفا کی خوشبو آئے گی جس پر میاں برادران نے بھر پور داد دی جبکہ حاضرین بھی داد دیے بغیر رہ نہ سکے۔

راجہ محمد اویس خالد نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف صاحب میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں آپ کے ایک سپاہی کا بیٹا ہوں۔ اللہ پاک بخشش فرمائے والد صاحب کو دنیا سے گئے ہوئے30 سال گزر گئے، تب سے اس جماعت کا علم اٹھائے اس جماعت کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ تین بار ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود ایک بار بھی استقامت میں لرزش نہیں آئی ۔2013 میں آپ نے اور جماعت نے اعتماد کیا جس پر اللہ پاک کی ذات نے مجھے سرخرو کیا۔ تین بار جب ٹکٹ نہیں ملا تو بھی بھر پور انداز میں جماعت کی سپورٹ کی، ٹکٹ ہولڈرز کی بھر پور سپورٹ کرتے ہوئے ان کی جیت کے لیے الحمد للہ اپنے ساتھیوں سمیت اول دستے کا کردار ادا کیا۔

راجہ اویس خالد نے کہا کہ قائد محترم اس علاقے پر اور بالخصوص میرے گھر پر آپ کی شفقت اور عنایت کا سلسلہ جاری رہا یہ مجھ پر میرے خاندان پر آپ کی محبت کا قرض ہے۔ بقول میاں محمد بخشؒ

اصلاں نال جے نیکی کریۓ نسلاں تک نیئں پُلدے

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب الحمدللہ وفا اس خون کا شاخسانہ ہے، خون کے آخری قطرے سے بھی آپ کو وفا کی خوشبو آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button