پنڈدادنخان شہر کا پوش علاقہ دلدل میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، انتظامیہ خاموش

پنڈدادنخان شہر کا پوش علاقہ دلدل کا منظر پیش کرنے لگا، بار بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلوائی گئی لیکن افسوس انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر کے پوش علاقہ کی مین گلی ایل سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کی ذاتی مالکیت ہے جس کو انہوں نے جان بوجھ کر ناپختہ رکھا ہوا ہے، یہ مین راستہ دریائے جہلم کے کنارے پر نصب سوڈا ایش فیکٹری کی واٹر سپلائی سکیموں کی طرف جاتا ہے۔ یہ راستہ ناپختہ ہونے کی وجہ سے مین چوک دلدل میں تبدیل ہو چکا ہے اور گندے جوھڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

پنڈدادن خان شہر کے تین بڑے پرائیویٹ سکولوں دار ارقم سکول، نالج سکول اور ایئر فاؤنڈیشن سکول کی جانب جاتا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں طلباء و طالبات گزر تے ہیں، اکثر اوقات بچے اس دلدل میں گر بھی پڑتے ہیں جس سے ان کے یونیفارم گندے ہو جاتے ہیں اور بچے سکول سے چھٹی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ایوان عدل اور دیگر سرکاری دفاتر میں جانے والے ملازمین ، وکلاء ہزاروں طلبہ کے علاوہ دیگر خواتین و حضرات اور بزرگوں کے لیے یہ راستہ وبال جان بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button