دینہ میں نامعلوم چور پلازے کے اندر کھڑا موٹرسائیکل لے اڑے

دینہ میں نامعلوم چور پلازے کے اندر کھڑا موٹرسائیکل لے اڑے، موٹرسائیکل مالک جب صبح آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی واردات نیا محلہ دینہ کے رہائشی راجہ آفتاب احمد ولد مطلوب حسین نے اپنا نیا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل 125راجہ نثار پلازہ کے اندر کھڑا کیا اور رات کو گھر چلا گیا جب صبح واپس آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہو چکے تھے ، کافی تلاش کرنے کے بعد کچھ پتہ نہ چل سکا۔

پولیس سٹی چوکی دینہ نے موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی اور چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button