دینہ کے ایک اور منشیات فروش کو 9 سال قید، 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

دینہ: ایڈیشنل سیشن جج جہلم شہباز حسین نےمنشیات کے مقدمہ نمبر23/ 157 بجرم CNSA 9-(i)3C تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم عاطف رفیق نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرم عاطف رفیق کو9سال قید سخت اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم کو رواں سال میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button