جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ون ویلر اور دو شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خواجہ شہروز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔