جہلم پولیس نے چور اور شراب سپلائر کو دھر لیا

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چوکی سٹی پنڈ دادنخان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود حسین نے کارروائی کرکے ای پولیس پوسٹ سافٹ ویئر کے استعمال سے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

مجرم کی شناخت قیصر عباس عرف صغیر کے نام سے ہوئی ہے، مجرم 2021سے تھانہ میانی ضلع سرگودھا کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا۔

سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کرامت شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button