دینہ میں پاکستان رئیل اسٹیٹ اینڈ ایڈوائزر کے دفتر کا افتتاح

دینہ میں پاکستان رئیل اسٹیٹ اینڈ ایڈوائزر کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ المحمود مارکیٹ میں پاکستان رئیل اسٹیٹ اینڈ ایڈوائزر کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا، دفتر کی افتتاحی تقریب میں خصوصی دعا خادم حسین بٹ نے فرائض انجا م دیے۔

پاکستان اور رئیل اسٹیٹ اینڈ ایڈوائزر چوہدری محمد یاسر ، محمد سعید ، سید مسکین شاہ اور چوہدری ظہور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل دینہ میں پاکستان رئیل اسٹیٹ اینڈ ایڈوائزر واحد ادارہ ہے جو عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے جو انتہائی کم قیمت پر عوام کو اچھی لوکیشن پر پراپرٹی مہیا کر رہا ہے۔

چوہدری یاسر نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے پراپرٹی کا واحد ادارہ ہے جو عوام کو انتہائی کم قیمت اور اچھی لوکیشن پر پراپرٹی مہیا کرے گا۔

تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button