سپیشل بچوں پر توجہ دی جائے تو یہ معاشرے کے بہترین افراد ثابت ہوں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ان پر توجہ دی جائے تو یہ معاشرے کے بہترین افراد ثابت ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات جہلم جمخانہ میں سپیشل بچوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سپیشل بچوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ضلع جہلم کے مختلف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں نے کرکٹ میچ میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

میچ میں سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اور سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button