پنڈدادنخان: اسامہ شیرون نیازی نے بطور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان چارج سنبھال لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی نے پنڈدادنخان کے سینئر صحافی صفرعلی خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کی بہتری کے لئے ہرمثبت کردار اداکریں گے، میرے دفتر کے دروازے میں داخلہ کے لئے کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل کا ہرخاص وعام میرے لئے قابل صد احترام ہیں، اہلیان علاقہ کے حقوق کی پاسداری فرض اولین سمجھتا ہوں۔ صحافی برادری علاقائی مسائل کی نشاندہی کرکے میری معاونت کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی کو محکمہ صحت میں بہتری لانے کے لئے مشاورتی میٹنگ کا عندیہ دیا۔
ملاقات میں موجود سی او ایم سی شہزاد احمد کو بھی جلد مشاورتی میٹنگ کے انعقاد کے بعد علاقائی مسائل میں نمایاں کمی لانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔