دینہ میں شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ: ایس ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان شعیب شہزاد اور امریز شہزادکو گرفتار کر لیا، ملزمان نےدو شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، ملزمان سے2 پسٹل 30بور معہ رونڈز برآمدکر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button