چوہدری ذیشان جٹ اور دانش جٹ کی اسسٹنٹ کمشنر میرپور اور خلیل کاظمی سے ملاقات

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر میرپور وحید اسلم اور صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل حسین شاہ سے چوہدری ذیشان جٹ پاپولیش ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چوہدری دانش جٹ کی ملاقات، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپور وحید اسلم اور صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل شاہ سے دارالعوام شمالی محلہ میں چوہدری ذیشان جٹ پاپولیش ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چوہدری دانش جٹ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور کشمیریوں کے مسائل کوحل کرنے کے حوالے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر وحید اسلم نے صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل شاہ اور جہلم کی غیور عوام کی جانب سے ان کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button