جہلم پولیس اقلیتوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کرسمس کی مناسبت سے کرسچن کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز کی شرکت، ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر جبکہ ایس ڈی پی او سوہاوہ، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او ضلع ہذا نے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

کرسچن کمیونٹی کی طرف سے عمران جیمز ،معروف بھٹی ،وقاص گل،یعقوب شہزاد ،پرویز اختر ،سنیل برکت ،قندیل جیمز ،پطرس مسیح، ارشد بابواور جبکہ یوسف ناز نے سینٹ جانز چرچ کھیوڑہ سے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام امور زیر بحث لائے گئے جبکہ سچن لیڈرشپ نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کےلئے جہلم پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر جہلم پولیس کرسچن کمیونٹی کے تحفظ کےلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی، جہلم پولیس اقلیتوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم نے انچارج شکایات سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے اور متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button