چوہدری زاہد اختر کے حلقہ این اے 60 کے طوفانی دورے، عوام کی طرف سے خوب پذیرائی

تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار چوہدری زاہداختر کے اپنے پینل امیدواروں کے ہمرا ہ حلقہ این اے 60کے طوفانی دورے،عوام کی طر ف خو ب پذیرائی۔

امیدوار حلقہ این اے 60 چوہدری زاہد اخترانتخابی نشان (پیالہ) نے حلقہ پی پی 24 پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری اور امیدوار ربرائے حلقہ پی پی 25 زبیر کیانی ایڈووکیٹ ( انتخابی نشان کرین)کے ہمراہ حلقہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے دینہ میں مذہبی رہنما قاری محمد یوسف سیالوی سے ملاقات کی، اس موقع پر قاری محمد یوسف سیالوی نے الیکشن کے دوران اہل علاقہ کے ساتھ بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔

امیدواران نے پیر بھچر شریف میں سید توقیر آصف شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر سید توقیر شاہ نے الیکشن کے دوران اہل علاقہ کے ساتھ بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔

چوہدری زاہد اختر نے اپنے نامزد پینل کے ہمراہ حلقہ کے مختلف وفود سے ملاقات کیں، حلقہ کے عوام نے ان کو ویلکم کیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button