سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز نے شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

ڈی پی او نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیوز پر فوکس کیا جائے، تھانہ جات کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button