ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کا دورہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کا دورہ، مختلف کلاسز میں طلبا سے گفتگو، سکول انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے پہلے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور طلبا کو دستیاب سہولیات چیک کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر طلبا سے ملاقات کی اور ان سے نصابی سرگرمیوں بارے پوچھا۔

ڈی سی جہلم نے سکول انتظامیہ سے درپیش مسائل اور سکول کی اب تک کارکردگی بارے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں اعلی معیار کی تعلیم اور تربیت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button