قومی بچت کے منصوبوں میں شرحِ منافع تبدیل، بیشتر میں کمی

حکومت نے قومی بچت کے مختلف منصوبوں میں منافع کی شرح میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ بیشتر منصوبوں میں میں منافع کم ہوگیا ہے۔

بہبود سیونگز اور پنشرنز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر اب 16 فیصد کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کا پہلے سال کا منافع منافع 12 فیصد ہوگیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 15 فیصد رہ گیا۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 16 اعشاریہ 08 فیصد کی سطح پر جبکہ پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع 16 اعشاریہ 08 فیصد کی شرح پر برقرار ہے۔

شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع 16 اعشاریہ 08 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 20 اعشاریہ 50 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button