پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورنوش کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہو سکی

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورنوش کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہو سکی، مہنگائی سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھی، خوردنی تیل، دالیں سبزیاں، پھل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکومت نے مہنگائی کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے کئے لیکن اس پررائی برابر بھی عمل نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی، گیس ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مڈل کلاس اور سفید پوش طبقہ کے لوگ بھی ہوشربا مہنگائی سے پستے جارہے ہیں۔

مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی ، گیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو کم کروایا جائے تاکہ مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button