چوہدری فراز حسین نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر جارحیت بند کرے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ امریکہ ، کینیڈا ، یہودی لابی اس کے ساتھ کھڑے ہیں ، امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پوری امت مسلمہ فلسطین کیساتھ کھڑی ہے۔
معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فراز حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غیر مسلموں کی حمایت جبکہ فلسطین کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مدد شامل ہے۔ اسرائیل جب نہتے فلسطینیوں پر ظلم کرتا رہے تو پھر اقوام متحدہ خاموش اب جب اسرائیل کی باری آئی تو واویلا شروع کر دیا گیا۔ اب حماس کی جانب سے خونریزی کی باتیں کرنے والے مسلم دشمن عناصرہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے بیت المقدس کی آزاد ی کی لڑائی اصل میں امت مسلمہ کی ہے ، اس پر امت مسلمہ کے چند ممالک اپنے مفادات کی خاطر یہود و نصارا کے آلہ کا ربنے ہوئے ہیں جوکسی صورت قبول نہیں۔
فراز چوہدری نے کہا کہ فلسطین پر جب اسرائیل کی جانب سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں تو امت مسلمہ کو چاہیے کہ متحدہوکر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوںاور اقوام متحدہ کو اس خونریزی پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔