عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی عوامی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے حسب معمول اپنے دفتر میں عوامی شکایات سننے کیلئے کچہری لگائی، جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی درخواستوں پر غور کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام درخواست کنندگان کے مسائل حل کرنے کیلئے موقع پرمتعلقہ افسران کوہدایات جاری کیں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے تمام شہریوں کیلئے کھلے ہیں آپ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ آفیسر یاڈی سی آفس رابطہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button