جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے 15 امیدوار میدان میں آ گئے، ٹکٹوں کیلئے انٹرویو مکمل

جہلم: قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 15 امیدوار میدان میں آگئے، مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے3 حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 15 امیدواروں نے 2024 کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی درخواستیں مرکزی قیادت کو بھجوادی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض،سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی کوارڈینٹر بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے چوہدری محمد عابد اشرف جوتانہ ، سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی، سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ملک غلام مصطفی کنڈوال اور سابق ایم پی اے نوابزادہ سید شمس حیدر شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 سے سابق ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، غلام حسین کیانی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25 سے سابق ایم پی اے چودھری سعید اقبال، سابق ایم پی اے چودھری لال حسین،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم چوہدری محمد بوٹا جاوید، سابق چیئرمین یونین کونسل راجہ کامران حیات اور سابق چیئرمین ایم سی جہلم مرزا راشد ندیم شامل ہیں۔

صوبائی حلقہ پی پی 26 سے سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد، سابق ایم پی اے ناصر محمود للِہ، کرنل (ر) زاہد حسین شیرازی، سابق ایم پی اے ناصر جاوید چوہدری، سابق ایم پی اے نوابزادہ سید شمس حیدر،میجر (ر) چوہدری آصف محموداور بیرسٹر محمد تیمور نوازشامل ہیں۔

تمام امیدواروں نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button