جہلم میں پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے سول لائینز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے پسٹل30 بوراورایمو نیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12بوراور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت حسین کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 540گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر مسیح کو گرفتا رکر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد پرویز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button