دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، ایک ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اویس محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔