کروٹ پاور کمپنی لمیٹڈ(کے پی سی ایل ) نے خطرے سے دوچار انواع کی حفاظت کے لئے دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کے 5ہزار بچے چھوڑ دیئے ۔
گوادر پرو کے مطابق یہ اقدام کے پی سی ایل کے بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کو بحال کرنے کے لیے مجموعی طور پر تین لاکھ ماشیر مچھلی کے بچے چھوڑے جائیں گے۔
ڈپٹی جی ایم سی ایس ای آئی ایل آفتاب عالم نے گوادر پرو کو بتایا کہ ماشیر مچھلی کے بچے کو ہٹیاں میں محکمہ ماہی پروری کی ہیچریوں سے لایا گیا تھا۔ مچھلی کی انواع کو اپنی بقا کے لئے متعدد خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس میں رہائش گاہ کی تباہی اور علاقے میں غیر قانونی ریت کی کان کنی شامل ہے۔
کے پی سی ایل چائنا تھری گورجز ساتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (سی ایس ای ایل) کا ماتحت ادارہ ہے اور دریائے جہلم پر 720 میگا واٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ چلا رہا ہے ، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مکمل ہونے والا پہلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔