Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کو غیر معمولی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، الزبتھ ہورسٹ
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کو غیر معمولی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، الزبتھ ہورسٹ

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 13 نومبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ میں پاکستانی امور کی نگرانی کرنے والی ایک اعلیٰ امریکی اہلکار الزبتھ ہورسٹ نے جمہوریت اور معاشی استحکام کے درمیان باہمی ربط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عوام کی منشا کے مطابق بننے والی حکومت معاشی اصلاحات کے نفاذ کیلئے بہت موزوں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے واشنگٹن میں منعقدہ اٹلانٹک کونسل میں سیکنڈ اینول پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی مطابقت استحکام کی بنیاد کے طور پر عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ میں ساؤتھ ایشین بیورو کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو غیر معمولی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ساتھ ہی انہوں نے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اہم اصلاحات کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے کی گئی تمام اسٹرکچرل اصلاحات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ پاکستان کو پائیدار، طویل مدتی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی جو اس کی نوجوان اور پرجوش آبادی کی ترقی کا باعث بنیں گی۔

واشنگٹن میں موجود ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگلمین نے فروری میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کسی بھی تاخیر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تاخیر پہلے ہی زبوں حالی کا شکار معیشت کو مزید کمزور کر سکتی ہے۔

ان کی جانب سے یہ بیان واشنگٹن کے کیپٹل ہل میں نیشنل ریپبلکن کلب میں پاکستان کی معاشی مشکلات کے حوالے سے منعقدہ ایک اور سیمینار کے دوران دیا گیا۔ ورلڈ بینک گروپ کے سابق صدر ڈیوڈ مالپاس نے قومی معیشت کو وسعت دینےکیلئے پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ریپبلکن کلب کے سیمینار میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کے بڑھتے قرضوں کو اس کی معیشت پر اہم بوجھ قرار دیا اور ملک کے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایم ایف کے ایک سابق عہدیدار عاصم حسین نے زور دیا کہ خواتین کو تعلیم دینے اور قومی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ماہر افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں ایک نجی فرم کے تجزیہ کار آغا عدیل نے استدلال کیا کہ پاکستان میں رائج تعلیمی نظام سے صرف اشرافیہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک رائج نظام تعلیم کو تبدیل نہیں کیا جاتا پاکستان اپنے عوام کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
1 دسمبر, 2023
ضلع جہلم میں مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کا جینا محال کر دیا
1 دسمبر, 2023
جہلم: گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف اور ٹیچرز کی کمی، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار
1 دسمبر, 2023
للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم
1 دسمبر, 2023
جہلم پولیس ان ایکشن، منشیات فروش اور تیزرفتاری سے ٹرک چلانے والے دو ملزمان گرفتار
1 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

100 سالہ پاکستانی خاتون کا خواب پورا، خانہ کعبہ میں بھارتی بھانجی سے ملاقات

1 دسمبر, 2023

بیرسٹر معراج الدین فارانی مسلم سمٹری چگویل میں سپرد خاک

1 دسمبر, 2023

پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد

1 دسمبر, 2023

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور متحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبران کا دبئی میں اجلاس

1 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں