میونسپل کمیٹی جہلم کا عملہ ٹرالیوں کو سڑک کے درمیان کھڑی کر کے کوڑا کرکٹ ڈالنے لگے

جہلم: میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کا عملہ ٹریکٹر ٹرالیوں کو سڑکوں کے درمیان کھڑی کر کے کوڑا کرکٹ ڈالنے میں مصروف نظر آتا ہے ، میونسپل کمیٹی کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جہلم کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کا عملہ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ڈھانپے کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکتے دکھائی دیتے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اکثر اوقات ایم سی کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز صبح کے اوقات میں فلتھ ڈپوؤں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کرتے وقت ٹرالیوں کو اوپر سے ڈھانپنے کی بجائے کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ سڑکوں پر بکھرتا جاتا ہے جبکہ ٹرالیوں سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب سڑک کنارے کھڑے ہونے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کیوجہ سے ٹریفک کے بہاؤمیں مشکلات درپیش آتی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شعبہ سینٹیشن کے ٹریکٹر ڈرائیورز کو خبردار کیا جائے کہ کوڑا کرکٹ منتقل کرتے وقت ٹرالیوں کو اوپر سے ڈھانپا جائے اور سڑک کنارے ٹریکٹرٹرالیاں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ ٹریفک کے بہاؤمیں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button