پنڈدادنخان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈ دادنخان روڈ پر دھریالہ جالپ بوائز ہائی سکول کے سامنے تیز رفتار رکشے نے سڑک پر کھڑے ہوئے رکشے کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کنیز بی بی اور ایک نامعلوم عورت شدید زخمی ہو گئیں، دونوں زخمیوں کا تعلق پننوال سے تھا۔
ادھر جوتانہ سالٹ مائن سے ڈمپر نمک لوڈ کر کے آئی سی آئی کھیوڑہ جا رہا تھا کہ موضع ورنالی کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار محمد احمد جوں ہی ڈمپر کواوورٹیک کرنے لگا تو ڈمپر ڈرائیور نے جمپ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کو دائیں طرف کر لیا جس سے موٹرسائیکل سوار سے ٹکر ہو گئی۔
حادثہ میں موٹرسائیکل سوار محمد احمد شدید زخمی ہو گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔