سابق لیگی ایم پی اے راجہ اویس خالد کے خلاف مقدمہ درج

سوہاوہ میں حلقہ پی پی 24 سے آزاد امیدوار سابق لیگی ایم پی اے راجہ اویس خالد کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ میں ثاقب نامی پراپرٹی ڈیلر کی مدعیت میں راجہ اویس خالد کے خلاف امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا، راجہ اویس خالد پر پانچ مرلے کے پلاٹ پر 15لاکھ روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق راجہ اویس خالد نے پراپرٹی ڈیلر سے پلاٹ کی رقم لے کر پلاٹ نہیں دیا، مدعی مقدمہ کی جانب سے رقم کی واپسی پر راجہ اویس خالد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ پٹرول پمپ پر راجہ اویس خالد نے مجھ پر پستول تان کر کہا چلے جاؤ ورنہ جان سے مار دوں گا۔

یاد رہے کہ سابق لیگی ایم پی اے راجہ اویس خالد مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ ملنے پر حلقہ پی پی 24 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے حلقہ پی پی 24 میں استحکام پاکستان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے راجہ یاور کمال کی حمایت کرتے ہوئے کسی لیگی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button