جہلم کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف

جہلم شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف، مضر صحت غیر معیاری دودھ، دہی، گھی، مکھن کی فروخت کا سلسلہ جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش، شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال کا فقدان ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کی چشم پوشی اور عدم دلچسپی کے باعث غیر معیاری مضر صحت کھانے پینے کی چیزیں کھلے عام فروخت کی جاری ہیں۔

کیمیکل سے تیار شدہ دودھ ، دہی ، گھی ، مکھن کے استعمال سے لوگ پیٹ، دل جگر سمیت مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والی جگہوں اور دودھ فروش اور دکانوں کو ہنگامی بنیادوں پر چیک کروایاجائے تاکہ ملاوٹ مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button