باپ کے مرنے پر دو سالہ بیٹا بھی لاچاری کی موت مرگیا

انگلینڈ کی لنکنشائر کاؤنٹی میں پولیس کو باپ بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔ دو سالہ بچہ اپنے والد کے جسدِ خاکی سے چمٹا ہوا تھا۔ اس نے ممکنہ طور پر کھانے پینے کو کچھ نہ ملنے کے باعث دم توڑا ہوگا۔

دو سالہ برونسن بیٹرزبی کے والد 60 سالہ کینیتھ کو دو ہفتے قبل دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ دونوں کی لاشیں 9 جنوری کو ملی تھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے بات کی موت واقع ہونے کے بعد بچے کی نگہداشت کرنے والا کوئی نہ رہا۔

دی لنکنشائر کاؤنٹی کاؤنسل نے باپ اور بیٹے کی المناک موت کے اسباب معلوم کرنے کے لیے کمیٹٰی بنائی ہے۔

ایک سماجی کارکن نے بتایا کہ کینیتھ سے اس کا رابطہ 27 دسمبر کو ہوا تھا۔ اس نے 2 جنوری کو کینیتھ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر بات نہ ہوسکی۔ اس نے بچے کے بارے میں چند دوسرے پتوں پر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی مگر کچھ پتا نہ چل سکا۔

آخرِ کار پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ سماجی کارکن نے مکان مالک سے چابی لے کر دروازہ کھولا تو باپ بیٹے کی موت کا پتا چلا۔

برونسن کی ماں سارہ پائیز نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو آخری بار کرسمس سے پہلے دیکھا تھا۔ اس سے قبل اس کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور ملنا جلنا بند ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button