الطاف پارک کو بحال کر کے شہریوں کو بہترین سیر گاہ کا تحفہ دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع جہلم کے سب سے بڑے پارک کی بحالی کے کام جائزہ لینے کے لیے پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم مبارک علی،ایکسئین میونسپل کمیٹی اور پراجیکٹ کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پارک کی صفائی اور بحالی کا کام دیکھتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تمام کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ جلد از جلد پارک کو بحال کر کے شہریوں کو ایک بہترین سیر گاہ کا تحفہ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button