چوہدری فرخ الطاف سمیت تمام لیگی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے، چوہدری ندیم خادم

چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ منافق آدمی نہیں ہوں، نواز شریف کے حکم پر حلقہ این اے 61کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف سمیت تمام لیگی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔

جہلم میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25چوہدری ندیم خادم نے سینئر صحافی صفر علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران ہی مسائل میں گھرے ملک پاکستان کو دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے جہلم مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا، اس کو ہم مل کر پھر مسلم لیگ (ن) کا نا قابلِ تسخیر قلعہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button