پنڈدادنخان پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی میں ملوث چھ ملزمان گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عرفان،محمد افسر،سیف علی،صفدر محمود،غلام صابر اور محمد سرفرازکے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 23ہزار 500روپے،6 عدد موبائل فونز،2 موٹر سائیکلزاور 2مرغے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے لڑنے والے مرغوں پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیاہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button